ملک کیخلاف منفی پروپیگنڈا سے گریز کریں، گورنر پنجاب کا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر زور
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مگر پاک فوج ریاستِ پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔
January 17, 2026 / 07:02 pm
پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فرانس کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فرانس کی صدر روحی بانو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں آباد اوور سیز پاکستانیوں کی شناخت، عزت اور قانونی حیثیت قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور اندیش ویژن کا نتیجہ ہے۔
January 07, 2026 / 07:03 pm
پیپلز پارٹی فرانس شعبہ خواتین کے زیراہتمام بےنظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی
پاکستان پیپلز پارٹی فرانس خواتین ونگ کی صدر روحی بانو کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
December 29, 2025 / 06:10 pm
فرانس: کرسمس پر ڈاکٹر کمال حسین کی دنیا بھر کے مسیحیوں کو مبارکباد
اس موقع پر پوری دنیا، بالخصوص مسیحی برادری کو یومِ ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
December 26, 2025 / 06:12 pm
پیرس: پیپلز پارٹی ویمن ونگ کے زیراہتمام قائد اعظم کی 149ویں سالگرہ منائی گئی
بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 149واں یوم پیدائش پیرس میں نہایت عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ اس خوبصورت، باوقار اور یادگار تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے کیا۔
December 25, 2025 / 07:46 pm
فیلڈ مارشل نے پاکستان کی سفارتی و دفاعی سمت کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا: ظہور اقبال
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور چیئرمین پاکستان فرانس بزنس فورم سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پانچ دسمبر کو ایوانِ صدر میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالتے ہوئے جس اعتماد، عزم اور بصیرت کے ساتھ یہ اعلان کیا تھا کہ ’اب پاکستان کی اڑان کا وقت آ گیا ہے‘ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی حالیہ تجزیاتی رپورٹ درحقیقت اسی سوچ اور وژن کی عملی عکاس ہے۔
December 23, 2025 / 07:05 pm
پیرس میں عاکف غنی کے شعری مجموعے کی تقریبِِ رونمائی
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے اوبرویلئیر میں ایک ادبی تنظیم کے زیرِ اہتمام مقامی شاعر عاکف غنی کے دوسرے شعری مجموعہ ”خودی سے ماورا“ کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں پیرس میں مقیم ادب نواز پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور اور والہانہ شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
December 22, 2025 / 07:28 pm
یورپ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کی ہیومن رائٹس مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنمائوں کی قید و بند اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی عدالت سے رجوع کرنے اور یورپ بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے احتجاج آرگنائز کرنے کےلیے پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
December 21, 2025 / 10:04 pm
وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کیساتھ ورک پلان پر دستخط کر کے خوشی ہوئی: فرانسیسی سفیر
پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے کہا ہے حکومتِ پاکستان کی وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ بالترتیب ایک لیٹر آف اِنٹینٹ اور ورک پلان پر دستخط کر کے خوشی ہوئی ہے۔
December 18, 2025 / 07:02 pm
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف اوورسیز نے فرانس میں پارٹی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو پی ٹی آئی یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔
December 08, 2025 / 06:44 pm
پی پی وومن ونگ فرانس کے زیراہتمام پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس منایا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو کی قیادت میں پارٹی کا 58 واں یومِ تائسیس فرانس کے علاقے Epinay-sur-Seine کے خوبصورت شاہنواز میرج ہال میں نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں منایا گیا۔
December 02, 2025 / 09:27 pm
پیرس: شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کی 148ویں سالگرہ کی تقریب کا انقاد
شریف اکیڈمی جرمنی فرانس کے زیرِ اہتمام پیرس کے ’شاہ نواز ہال‘ میں شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی 148ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔
November 14, 2025 / 02:34 pm
مسلم لیگ ن فرانس کا اسلام آباد دھماکے کی مذمت اور شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت
مسلم لیگ (ن) فرانس کے سینئر رہنما تصور حسین تارڑ، میاں محمد حنیف ، چوہدری ریاض بھاپا اور راجہ اشفاق حسین نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
November 12, 2025 / 10:07 pm
چنوں دڑو میں آثار قدیمہ کی کھدائی کی 10ویں سالگرہ پر 2 تقریبات کا اہتمام
فرانسیسی سفارتخانے نے سندھ طاس کے فرانسیسی آثار قدیمہ کے مشن (MAFBI) کے تعاون سے 2 تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
October 30, 2025 / 02:28 pm