• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول، تیسری عالمی آرٹ نمائش ’’Shared Horizons‘‘ کا افتتاح

کراچی(ذیشان صدیقی/اخترعلی اختر) ورلڈ کلچر فیسٹیول، تیسری عالمی آرٹ نمائش ’’Shared Horizons‘‘ کے افتتاح کے موقع پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کراچی کا نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں آب و تاب سے جاری تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026ء میں تیسری عالمی آرٹ نمائش ’’Shared Horizons‘‘ کا افتتاح کردیا گیا۔ مہمان خصوصی وزیرِ بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ احمد پرویز آرٹ گیلری میں نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 11 بین الاقوامی اور 19 پاکستانی فنکاروں کے فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔اس موقع پروزیرِ بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میںکہا کہ میں سندھ حکومت اور اعلی قیادت کی جانب سے تمام بین الاقوامی اور پاکستانی فنکاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ احمد شاہ نے پوری دنیا کو ایک جگہ اکٹھا کردیا ہے۔ آج مختلف ممالک کے فنکار یہاں موجود ہیں جو ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید