• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ انڈر 19 بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر، پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ناشائستہ رویہ

کراچی(عبدالماجد بھٹی) مسقط میں اے سی سی ایشیا کپ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے اور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ نا شائستہ رویہ اختیار کیا،کم عمر بھارتی کرکٹرزکے قابل اعتراض اور زہریلے رویے کی مذمت ،منتظمین خاموش رہے۔ جنٹلمین کے کھیل کرکٹ میں بھارتی ٹیم گذشتہ دو سالوں سے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کررہے ہیں۔ ہفتے کو ایشیا کپ فائنل جیتنے کے بعد کم عمر بھارتی کرکٹرز اخلاقی حدود پار کر گئے ان کے قابل اعتراض اور زہریلے رویے کی سوشل میڈیا پر مذمت ہورہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید