• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹ بال کی نئی تاریخ، پہلی بار ساف چیمپئن شپ فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش کو گھر میں شکست

کراچی (شکیل یامین کانگا) صمد کے فیصلہ کن گول کی بدولت پاکستان نے پہلی بار ساف فٹ بال چیمپئن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر شکست1-0 کی سنسنی خیز شکست دی، ٹائٹل کیلئے مقابلہ منگل کو دفاعی چیمپئن بھارت سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم 9بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سیمی فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا ۔ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے مقابلہ برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اختتام سے قبل پانچ منٹ قبل صمد نے خوبصورت گول کرکے قومی ٹیم کو ایک صفر کی تاریخ ساز فتح دلوا ئی۔ فتح کو پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے ملکی فٹبال کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ مختلف مقابلوں میں ہماری کامیابیاں سب کے سامنے ہیں۔ ہماری خواتین ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت سے لے کر مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں مردوں کی ٹیم کی تاریخی فتح اور فیفا آسیان کپ میں شرکت تک، پاکستان فٹبال نے اس سال کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ ہماری قومی ٹیم کی محنت اور پی ایف ایف کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اسپورٹس سے مزید