پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس میں تاریخ کی بڑی سائبر واردات ،ڈاکخانہ "لا پوسٹ" کی ذیلی کمپنی سے 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری،فرانسیسی میڈیا کے مطابق لاپوسٹ (La Poste) کے ایک ذیلی ادارے کو بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا جس میں تقریباً 22 ملین افراد کا ڈیٹا متاثر ہونے کی اطلاع ہے، یہ معاملہ فرانس میں ڈیجیٹل معلومات کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔