• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 18 ویں روز رونقوں میں بھرپور اضافہ

کراچی (مطلوب حسین / اسٹاف رپورٹر، اختر علی اختر) آرٹس کونسل کے تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے18ویں روز رونقوں میں بھرپور اضافہ، تھیٹر ورکشاپ، فلم اسکریننگ، بین الاقوامی تھیٹر اور رقص پسند کئے گئے۔ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے 18ویں روز تھیٹر ورکشاپ، فلم اسکریننگ، تھیٹر پلے ’’رخصتی‘‘، اسٹریٹ تھیٹر ’’Born of Normal Parents‘‘، ڈانس نائٹ اور میوزیکل پروگرام ’’The World Is a Symphony‘‘ پیش کئے گئے،فیسٹیول کے میڈیا پارٹنرز جنگ اور جیو ٹی وی ہیں۔ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 18ویں روز کا آغاز تھیٹر ورکشاپ ’’The Art of Stage Acting And Directing‘‘ سے کیا گیا، جس میں آسٹریلیا کے الیکس براؤن (Alex Broun) نے شرکاء کو مختلف منظرناموں کے ذریعے عملی تربیت فراہم کی۔فلم اسکریننگ ’’Pakistani Featurettes‘‘ میں ’’Tamana‘‘، ’’In Zainab’s Heaven‘‘، ’’Muqadas‘‘ اور ’’A Clay Horse‘‘ کے نام سے چار فلمیں پیش کی گئیں، فلم اسکریننگ میں خصوصی نشست میں اداکار سلمان شاہد، پروڈیوسر سارا ترین، فلم ساز علی مہدی، اداکار عمیر رانا اور ہدایت کار خرم زیدی نے گفتگو کی۔

اہم خبریں سے مزید