کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) عالمی کلچر فیسٹیول میں ڈانس نائٹ کے چرچے، اسپین، روس،جاپان اور پاکستان کے ڈانس گروپوں نے دھوم مچادی۔تفصیلات کے مطابق ڈانس نائٹ‘‘ میں پاکستان کی معروف رقاصہ شیما کرمانی ، اسپین کے لا کوباریز فلامینکو (La Cob ariz Flamenco)، روس کے ماسکو نائٹس (Moscow Nights)، جاپان کے اتسوشی کریو (Atsushi Crew) اور پاکستان کے آہنگ (Aahang) گروپ نے رقص کی مختلف پرفارمنسز پیش کیں۔ پروگرام میں مختلف ممالک کے رقص اور ثقافتی روایات کو اجاگر کیا گیا۔ میوزیکل پروگرام ’’The World Is a Symphony‘‘ میں فرانس کے باسٹین ڈی لوکا (Bastian de Luka)، مراکش کے جواد الکاؤکبی (Jaouad Elkaoukabi)، شام کے عمار اشکر (Ammar Ashkar) اور پرتگال کے پیڈرو جویا (Pedro Jóia) اور ریکارڈو پاسوس (Ricardo Passos) نے اپنی موسیقی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ عالمی موسیقاروں کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لئے.