پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب اسکول کو آگ لگانے کی کوشش پر چار افراد گرفتار، ملک میں تعلیمیاداروں کو آگ لگانے کے واقعات پر لوگوں میں تشویش، تفصیلات کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے بانیولے (Bagnolet) میں ایک ہائی اسکول کو آگ لگانے کی مبینہ کوشش کے بعد چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا، واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا جس کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، قبل ازیں اسکولوں کے اندر آتش بازی کے سامان کے زریعے آگ لگانے کے واقعات پیش آ چکے جس کے باعث حکومت نے 27نومبر تک آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔