• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول، بیسویں روز تھیٹر پلے ’’اسپتال کا حال اچھا ہے‘‘

کراچی (ذیشان صدیقی، اسٹاف رپورٹر/ اختر علی اختر)آرٹس کونسل کے تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے بیسویں روز بچوں کے تھیٹر پلے ’’اسپتال کا حال اچھا ہے‘‘، تاجکستان کے فنکاروں کی میوزک ورکشاپ، امریکی فلم ’’ایلوس‘‘ کی اسکریننگ اور دو تھیٹر پرفارمنسز کا انعقاد کیا گیا۔ آسٹریا کے سفیر اور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی فیسٹیول کا دورہ کیا اور بین الاقوامی فنکاروں سے ملاقات کی۔اس فیسٹیول کے جنگ اور جیو میڈیا پارٹنرز ہیں۔فیسٹیول کے بیسویں روز کا آغاز صبح بچوں کے تھیٹر پلے ’’اسپتال کا حال اچھا ہے‘‘ (Haspatal Ka Haal Acha Hai) سے ہوا۔ جرمن مصنف و ڈرامہ نگار وولکر لُڈوِگ (Volker Ludwig) کے مشہور ڈرامے کو یاسمین اسماعیل کے اردو ترجمے کے ساتھ پیش کیا گیا۔ گرپس تھیٹر پاکستان (Grips Theatre Pakistan) کے اس منفرد کھیل میں بڑے اداکاروں نے بچوں کا روپ دھار کر اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لئے جبکہ نامور موسیقار خالد انعم کے گیتوں اور دھنوں نے کھیل کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ وہ یاسمین اسماعیل اور عمران اسلم کو یاد کرنا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید