پیرس( رضا چوہدری)/نمائندہ جنگ)فرانس میں احتجاجی تحریک کے دوران 17اکتوبر سے 16 نومبر تک 7ہزار 184افراد کو پولیس نے حراست میں لیا، جن میں سے 3ہزار 53افراد کے خلاف مقدمات کی کارروائی شروع کی گئی۔فرانسیسی وزیر انصاف جیرالڈ دارمانین نے قومی اسمبلی کی قانونی امور کی کمیٹی کے سامنے احتجاجی تحریک کے دوران گرفتاریوں اور عدالتی کارروائیوںکے اعداد و شمار پیش کیے۔