کراچی (سید محمد عسکری)سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف، محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی جعلی حاضریوں، پراکسی حاضری اور ڈیجیٹل نظام میں مبینہ ردوبدل کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر ملازمین کی حاضری لگانے اور اس عمل میں معاونت کرنے والے پرنسپلز، فوکل پرسنز اور دیگر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے سیکریٹری ندیم الرحمٰن میمن کی جانب سے 18نومبر کو جاری کردہ گشتی مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ سرکاری کالجوں میں بعض اساتذہ اور ملازمین کی جانب سے کالج میں جسمانی طور پر موجود نہ ہونے کے باوجود جعلی اور پراکسی حاضری لگانے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔