کراچی (بابر علی اعوان) محکمہ صحت سندھ نے تبادلوں اور تعیناتیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گریڈ ایک سے بیس تک کے تمام ملازمین کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیر صحت و آبادی بہبود سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی منظوری سے جاری کئے گئے حکم نامے کے تحت پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ اس دوران صرف غیر معمولی حالات میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری سے تبادلے اور تعیناتیاں کی جاسکیں گی۔