پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بندش توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 24 دسمبر 2026ء (صبح 04 بج کر 59 منٹ) تک توسیع کر دی۔
نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025ء سے فضائی حدود بند کی ہوئی ہے۔