کراچی (ذیشان صدیقی/ اختر علی اختر ) عالمی ثقافتی میلے میں قائم مقام امریکی قونصل جنرل جے نائر (Jai Nair) نے امریکہ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار ورلڈ کلچر فیسٹیول کی میزبانی اور امریکہ ڈے منانے کا موقع فراہم کرنے پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے شکر گزار ہیں ثقافت اور موسیقی ایک دوسرے کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔