• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضے کی کوشش، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

گلوکارہ شازیہ منظور—فائل فوٹو
گلوکارہ شازیہ منظور—فائل فوٹو 

گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان زبردستی گلوکارہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گلوکارہ سے جائیداد کے کاغذات پر زبردستی دستخط کروانے کی کوشش بھی کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید