• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ: کونسلر ابرار علی پر چاقو سے حملہ، ملزم گرفتار

کونسلر بریڈفورڈ ابرار علی—تصویر بشکریہ رپورٹر
کونسلر بریڈفورڈ ابرار علی—تصویر بشکریہ رپورٹر

برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں کونسلر ابرار علی پر دورانِ ڈیوٹی چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ 

انہیں فوری طور پر لیڈز جنرل انفرمری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ہنگامی سرجری کی گئی۔

کونسلر اشتیاق احمد کے مطابق ابرار علی کی حالت مستحکم ہے، تاہم ان کا کافی خون ضائع ہو چکا ہے۔ 

ویسٹ یارکشائر پولیس نے واقعے کے بعد 32 سالہ شخص کو اقدامِ قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد تھورن بری ایونیو میں ایک مکان کی چھت پر چڑھ گیا تھا۔

واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں جبکہ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید