• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا: پاکستانی عابد تنویر اپنے گھر پر مردہ پائے گئے

عابد تنویر—تصویر بشکریہ رپورٹر
عابد تنویر—تصویر بشکریہ رپورٹر

آسٹریا کے شہر گراس کے قریب گلائس ڈورف گاؤں میں ایک پاکستانی عابد تنویر اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔ 

پولیس کی تفصیلات کے مطابق 12 نومبر کو جب عابد تنویر کے گھر کا دروازہ توڑا گیا تو انہیں مردہ حالت میں پایا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عابد تنویر کی موت 7 یا 8 نومبر کو ہوئی تھی تاہم موت کی ممکنہ وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کے عابد تنویر کے ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ اندر سے بدبو آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے علاقے منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے عابد تنویر گزشتہ 17، 18 سال سے آسٹریا میں رہائش پذیر تھے تاہم موت سے چند دن قبل 5 نومبر کو اسے آسٹریا کا ویزا ملا تھا جس کے بعد پاکستان منڈی بہاؤالدین جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ 

پاک تدفین کمیٹی کے خادم اعلیٰ حاجی ملک محمد آمین اعوان نے عابد تنویر کی میت پاکستان روانہ کرنے کے لیے پاکستانی کمیونٹی سے فنڈ کی اپیل کی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید