• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لیں، حمید راجپوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھیلوں کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں، طلبہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہارفوکل پرسن برائے کھیل سندھ اسپورٹس بورڈعبدالحمید راجپوت نے استاد عبدالرشید میموریل فٹبال کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ کھیل اور کھلاڑیوں فروغ کے بے انتہا کام کر رہا ہے اوریہ ٹورنامنٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ قبل ازیں کھیلے گئے میچوں میں استاد موسیٰ فٹبال کلب نے قادر شہید فٹابال کلب کو 2-0سے اور ینگ بوائز فٹبال کلب نے ینگ جان کلب کو 2-1 سے شکست دی۔ ینگ بوائز کی طرف سے رمیز اور ابرنسیں نے ینگ جان کی طرف سے خرم نے گول کیا۔ تیسرے میچ میں ینگ مہاجرفٹبال کلب نے ینگ نیشنل فٹبال کلب کو 3-1سے شکست زیر کیا۔ ینگ مہاجر کی طرف سے امان، شفیع، عادل نے ینگ نیشنل کی طرف سے اصل خان نے اسکور کیا۔ چوتھے میچ میں ینگ اسلام فٹبال کلب نے موسیٰ فٹبال کلب کو 3-2سے پیلنٹی کک سے ہرادیا، میچز کے ریفریز عدیل بھٹی، امید علی بھٹو، واحد بلوچ،جمعہ خان، اقبال احمد، طاہر احمد جبکہ میچ کمشنر ریاض احمد تھے۔
تازہ ترین