• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو جام : جرمانے کی رقم بڑھانے کے خلاف ٹرانسپوروں کا احتجاج جاری

ٹنڈوجام (نامہ نگار) ٹنڈوجام کے قریب ڈیتھا کے پاس حیدرآباد میر پور خاص روڈ پر قائم کئے گئے ٹول پلازہ پر کانٹے پر ٹول انتظامیہ کی جانب سے اضافی لوڈ پر جرمانے کی رقم بڑھا کر 2500 کرنے کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا احتجاج جاری ہے اور ٹرانسپورٹروں نے اپنی لوڈڈ گاڑیوں کا روٹ تبدیل کردیا ہے، اور اکثر گاڑیاں ٹول پلازہ کی بجائے متبادل روٹس سے جانے لگی ہیں۔ ٹرانسپورٹروں حاجی واصل خان بروہی،محمد رمضان بروہی،یار جان بروہی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹول پلازہ کی انتظامیہ نے سامان لے جانے والی لوڈڈ گاڑیوں پر ملک کا سب سے مہنگا ٹیکس اور جرمانہ لگا کر ہمارے کاروبار کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹول انتظامیہ ریتی بجری اور دیگر مال بردار گاڑیوں سے اضافی لوڈپر جرمانے کی رقم 500 کی بجائے 2500 روپے وصول کرنا شروع کردیئے جوکہ ٹرانسپورٹروں کی ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے دیگر روٹس پر وزن کی حد 30 سے35 ٹن ہے جب کہ حیدرآباد میر پور خاص روڈ پر صرف 17 ٹن مقرر کی گئی ہے،جس کے باعث ہر گاڑی کو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے،جب کہ ٹول ٹیکس کے ہر گاڑی کو 200 روپے الگ ادا کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹول انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹول پلازہ پر ٹرانسپورٹروں سے غیر قانونی وصولی بند کی جائے، پرانا ریٹ بحال کیا جائے اور وزن کی حد بھی بڑھائی جائے۔
تازہ ترین