• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشاب میں مبینہ پولیس مقابلہ، دہشتگرد ہلاک

Suspected Al Qaeda Member Killed In Khushab Police Encounter
خوشاب میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دہشت گرد ہلاک اور3 فرار ہوگئے۔ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ ، بارود اور خود کش جیکٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کاکہناہےکہ تھانا نوشہرہ کےقریب کٹوائی میںدہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے، ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم القاعدہ گروپ سے تھا۔

پولیس کاکہناہےکہ ہلاک ہونےوالے دہشت گرد کی شناخت اسماعیل کےنام سےہوئی ہے،جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، کلاشنکوف ، ہینڈ گرنیڈ اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو اسپتال منتقل اور مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔
تازہ ترین