ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران آٹو پارٹس و ڈیکوریشن رضا پلازہ ابدالی روڈ چوک نواں شہر ملتان کا اجلاس زیر صدارت محمود اللہ شیخ منعقد ہوا ،جس میں نائب صدر شیخ سیف اللہ جنرل سیکرٹری محمد طارق ملک ، جوائنٹ سیکرٹری صادق حسین ، فنانس سیکرٹری خواجہ محمد نعیم ، معاون خصوصی ارشد ارائیں ، جندی خان ترین ، مشتاق احمد ، سید ن اظر حسین و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں مارکیٹ کے مختلف مسائل زیر بحث آئے،احتجاج اور ریلیوں دوران چوک نواں شہر بلاک ہو جانے پر کاروبار ختم ہو جاتے ہیں،سربراہ ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ چوک نواں شہر احتجاج کیلئے ممنوعہ علاقہ قرار دے کر علامہ اقبال پارک یا سپورٹس گرائونڈ کو احتجاجوں اور دھرنوں کیلئے مختص کیا جائے۔