وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک تھے۔
اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر بھی غور کیا گیا۔