• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان خود سے احتساب کی ابتدا کریں ، امیرمقام

Imran Should Start Accountability From Himself Amir Muqam
وزیر اعظم کےمشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ ڈبل اسٹینڈر کی بجائے عمران خان حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود سے احتساب کی ابتدا کریں ،ا ن کے ہاتھ کس نے باندھے ہیں کہ خیبرپختون خوا میں احتساب نہ کریں۔

مردان میں سوئی گیس کے ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پرن لیگ کے کارکنوں سے خطاب میں انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی منفی سیاست کو مستر د کردیا ہے ، تحریک انصاف کےبانی کارکن عمران خان کاساتھ چھوڑ رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے اعلان کےبعد عمران خان تنہا رہ جائیں گے۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین بھی تسلیم کریں گے کہ نواز شریف ہی ملک وقو م کے حقیقی خیرخواہ ہیں ۔
تازہ ترین