• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور:اندرون شہر تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان قبضے میں لے لیا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مئیرکارپوریشن عقیل نجم ہاشمی کی ہدایت پر لینڈبرانچ کے عملہ نے اندرون شہر تجاوزات مافیاکے خلاف بھرپورکارروائیاں شروع کردیں، گزشتہ روز  شاہی بازار‘ چوک بازار‘ گری گنج بازار‘ فریدگیٹ اور رنگیلابازار میں  تجاوزات کی حدودمیں آنے والا سامان اپنے قبضہ میں لے لیا لینڈ برانچ کاعملہ جب شہرمیں داخل ہوا توتاجران کی بعض ذیلی تنظیموں کے عہدہ داران نے لینڈ برانچ کے عملہ کودھمکیاں دیں،ضبط کیاگیا سامان بھی چھیننے کی کوشش کی شہریوں اوربالخصوص خواتین نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کئے جائیں۔
تازہ ترین