• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھئے’’محبت تم سے نفرت ہے‘‘کی پہلی قسط آج صرف جیو پر

Watch Mega Serial Muhabbat Tum Say Nafrat Hai Only On Geo
خلیل الرحمان قمر کے قلم کا ایک اور شاہکار تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔میگا سیریل محبت تم سے نفرت ہے کی پہلی قسط دیکھئے آج شب آٹھ بجےصرف جیو پر۔

ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کی اس نئی تحریر کے ہدایتکار فاروق رند ہیں۔دل کو چھو جانے والی اس لو اسٹوری کے مرکزی کردار عمران عباس اور عائزہ خان نبھا رہے ہیں۔

کہانی کے لیڈ کرداروں کی حیثیت سے دونوں اسٹارز کا یہ دوسرا ڈرامہ ہے، جبکہ اس کے دیگر اہم کرداروں میں شہزاد شیخ اور کنزہ ہاشمی شامل ہیں۔

عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی اس منفرد پیشکش کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محبت تم سے نفرت ہےآج سے ناظرین دیکھ سکیں گے، ہر ہفتے کی شب آٹھ بجے صرف جیو ٹی وی پر۔
تازہ ترین