کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک پاکستانی کوہ پیما جاں بحق ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کا کہنا ہے کہ تین غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شگر کے مطابق تینوں غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرلیے گئے ہیں۔
گرفتار افراد میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 3 ٹھیکیدار شامل ہیں
کوئٹہ کی خواتین کو سفری بہتر سہولت کی فراہمی کے لیے پنک بس اور شہریوں کے لیے گرین بسوں میں اضافے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلوچستان کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ بسوں کی خریداری کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔
محمد اورنگزیب نے امریکی حکام سے ملاقات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکی بارش متوقع ہے۔
خیبر پختون خوا کے شہر کوہاٹ میں انڈس آئی وے کے قریب مسلم آباد چیک پوسٹ پر مطلوب اشتہاریوں اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اشتہاری ہلاک ہو گئے۔
فیصل آباد میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ قیمتی جانیں نگل رہا ہے، 16 اور 17جولائی کو ہونے والی بارشوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے 33 واقعات پیش آئے جن میں 11جانیں چلی گئیں جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے۔
ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق دستی گینگ سے ہے، یہ ڈاکو بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرتے تھے۔
محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر میں رواں ماہ کے دوران 200 کے قریب افراد کو سانپوں نے ڈس لیا جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں لایا گیا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پچھلے سال کی نسبت اس سال کا مون سون سیزن کافی مضبوط ہے، اب تک مون سون کے تین اسپیل ہوچکے ہیں اور ہر آنے والا اسپیل دوسرے سے ذیادہ توانا ہے۔