• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی تقریب، لوگوں کے پرس موبائل غائب

Governor Sindh Attend Ceremony At Jinnah University Mobile Wallet Missing
کراچی کی نجی یونیورسٹی میں کانووکیشن تقریب کے بعد بد نظمی کا واقعہ پیش آیا، لوگوں کے پرس اورموبائل غائب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی نجی یونیورسٹی میں تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی گورنر سندھ تھے۔گورنر محمد زبیر کی آمد پر لوگوں کا سامان باہررکھوایا گیا تھالیکن تقریب کے بعد جب لوگ اپنا سامان واپس لینے آئے تو قیمتی سامان غائب تھا۔

وہاں موجود خواتین کا کہنا تھا کہ ٹوکن ہمارے پاس موجود تھے ،جب سامان لینے آئے تو سارا سامان غائب تھا۔ ہمارے بیگ میں موبائل اورکیش تھا جن میں سے کچھ بھی نہیں ملا۔ انتظامیہ نے کہا تھا سارا سامان واپس کریں گے، لیکن جب گئے تو انتظامیہ وہاں مو جود ہی نہیں تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ گورنر محمد زبیر کی آمد پرجو طالبات ، والدین اور ان کے ہمراہ لوگ اندر جانا چاہتے ہیں انہیں موبائل فون اور بیگ اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس پورے واقعے سے بے خبر ہے۔
تازہ ترین