• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudi Airlines To Start Additional Flights

سعودی فضائی کمپنی نے باور کرایا ہے کہ اس نے معتمرین کی آمد ورفت کے لیے تمام سہولتیں پیش کرنے کے لئے اضافی پروازوں کا نظام اوقات جاری کر دیا ہے۔

یہ اقدامات دنیا بھر سے عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور دیکھ بھال کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

فضائی کمپنی سعودیہ کے سرکاری ترجمان انجینئر عبدالرحمٰن الطیب نے بتایا کہ ان کی کمپنی اس فضیلت والے مہینے میں معتمرمین کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

ان دنوں عمرے کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں لوگوں کا بہت زیادہ رش ہے جس کے سبب مملکت کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے کوششوں میں بھی بھرپور اضافہ ہو جاتا ہے۔

الطیب نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں اُن پروازوں میں نشستوں کی گنجائش میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جنہیں عازمین عمرہ کی بڑی تعداد کا سامنا ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ دنیا بھر میں سعودیہ کے دفاتر عازمین عمرہ کے لیے خصوصی خدمات پیش کرنے کے واسطے مصروفِ عمل ہیں۔

تازہ ترین