کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیریں جناح کالونی میں واقع آئل کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکیج پر جاری مذاکرات میں پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بھاری بوجھ قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے، کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔
کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو کا تخلیق کار خود ہی منظر عام پر آگیا۔
موسمِ گرما کے آغاز کے ساتھ ہی مری کے جنگلات میں آتشزدگی شروع ہوگئی ہے۔
پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف نے بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں مئی کے آخر تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق کا کہنا ہے کہ سیف گیمز کے دوران ریٹائرمنٹ لینے کا پلان کروں گا۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے مین گیٹ پر ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کھڑے ہوتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ موڈ بھی اچھا ہے، فٹنس بھی اچھی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہوں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کر دیا۔
بھارتی ریاست کیرالہ کی لڑکی کو انگلی کے آپریشن کے لیے آپریشن تھیٹر لایا گیا جہاں سرجنز نے غلطی سے لڑکی کی زبان کا آپریشن کر دیا۔
اسپیکر نے طارق بشیر چیمہ کی رواں سیشن تک رکنیت معطلی کی قرارداد ایوان میں پیش کی جو منظور کرلی گئی۔
بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے اور جواب طلب کر لیا۔