موسمِ گرما کے آغاز کے ساتھ ہی مری کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی ہے۔
مری اسلام آباد ایکسپریس وے پھری سے ملحق جنگل میں گزشتہ روز سے آتشزدگی کی لپیٹ میں ہے، جو تاحال قابو سے باہر ہے۔
ریسکیو کی ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر جنگلات میں لگی آگ پر تاحال مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق بذریعہ روڈ رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیڑ کے درخت اور خشک پتے آگ میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
آگ نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث چرند پرند اور جنگلی حیاتیات کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔