• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت،دہشتگردی کے مقدمات، ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے جج کا انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صادق حسین بھٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر، بغاوت ودہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار سیاسی جماعت کے کارکنان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت سے معذوری ظاہر کر دی ہے، فاضل عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ جس بنچ نے اس سے قبل اسی مقدمے میں نامزد ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں ان درخواستوں کو بھی مذکورہ بنچ کے روبرو پیش کیا جائے، جمعرات کو جسٹس صادق حسین بھٹی نے ایم کیوایم بانی کی اشتعال انگیز تقریر، بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار سیاسی جماعت کے کارکنان محمد اشرف ،محمد آصف زبیر ،عرفان احمد ،محمد عرفان عالم،مسرور احمد خان ،ندیم ،محمد مہدی ،عبد الرحمٰن ،ذوالفقار حسین ،محمد سلیم، راؤطارق، رضاحسین ،فہیم دانش ،محمد طیب اور محمد ناصر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی تاہم فاضل عدالت کے جج نے مذکورہ درخواستوں کی سماعت سے انکار کردیا ،جس کے بعد مذکورہ درخواستیں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو واپس بھیج دی گئیں، قبل ازیں درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا 22اگست کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے ،لہذا استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائیں، واضح رہے کہ 22اگست 2016ء کو ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقاریر کے بعد میڈیا ہاوئسز پر حملہ کردیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے ۔ 

تازہ ترین