آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍ذوالقعدہ 1439ھ 21؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi In Different Incidents A Person Injured By Firing Seven Suspects Arrested

کراچی کے علاقے کریم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں اور ڈیزل اسمگلرز سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے کریم آبادپل کےقریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر پکڑ لیا جس میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بھی گرفتارکرکے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا، ٹینکر میں تقریباً چار ہزار ایرانی ڈیزل موجو دتھا۔

جیکسن پولیس نے دو کارروائیوں میں دو منشیات فروشوںکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان راشد علی ولد گل نزید اور محمد عامر ولد عمران کے قبضے سے دو کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

حب ریورروڈ پر بھی کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوںکو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن عابد علی بلوچ کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں