کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اہلیان چشمہ اچوزئی نے گزشتہ روز مقامی اخبارات میں شائع ہونےوالی خبر جس میںکہاگیا ہے کہ چشمہ اچوزئی اور دیگر علاقوں میں عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور محکمہ واسا کی جانب سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ماضی کی نسبت گزشتہ چار سال سے چشمہ اچوزئی ودیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ صرف بہتر ہے بلکہ عوام کو انکی ضرورت کے مطابق پانی وافر مقدار میں فراہم ہورہا ہے اوراس و قت علاقے میں پانی کی کوئی قلت نہیں ہے محکمہ واسا کی جانب سے علاقے میں لگائے گئے ٹیوب ویل صحیح طورپر کام کررہے ہیں جس پر محکمہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ٹینکر مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کی خبریں بے بنیاد ہیں اہلیان چشمہ اچوزئی کا کہنا ہے کہ ایسی بے بنیاد خبروں سے اجتناب کیاجائے اور محکمہ کی حوصلہ افزائی کی جائے نہ کہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں سے اسکی کارکردگی کو متاثر کیاجائے انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن زمینی حقائق کو مسخ نہ کیاجائے۔