• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتھیا گلی کے پرفضا اور کراچی کے خوبصورت مقامات پر بننے والے ‘جیوٹی وی‘کے نئے ڈرامہ سیریل ’ہری ہری چوڑیاں‘ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔

سیریل میں کزنز کے درمیان بچپن میں ہونے والے تحائف کے تبادلے اور شادی کے بعد محبت اور نفرت کے گرد رونما ہونے والے تلخ معاشرتی رویوں کی حقیقی انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔

’ہری ہری چوڑیاں‘ کا دِل چھو لینے والاٹائٹل سونگ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے ، موسیقی وقار علی نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعر ایوب خاور ہیں۔

ڈرامے کے ڈائریکٹر نامور ہدایتکار سید عاطف حسین، ایگزیکٹیو پروڈیوسر محمد ذیشان خان اور مصنف جہانزیب قمر ہیں ۔

اداکاروں میں نوجوان اور اُبھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ ایمن خان کے علاوہ وہاج علی، ساجد حسن، حسن احمد ، شگفتہ اعجاز، نتاشا علی، جویریا عباسی، محمود اسلم، فاریہ شیخ، اسد صدیقی، شرمین طیب، نازلی نصر، ماریہ خان، خالد بٹ، نوشابہ بشیر، صباحت علی بخاری، ہادی فردوسی، علی دیس والی، فوزیہ مشتاق، قیصر نقوی اور رابعہ تبسم شامل ہیں۔

شائقین کا کہنا ہے کہ اس سیریل میں سینئر اور جونیئر فنکاروں کا حسین امتزاج شاندار کہانی کو مزید دلکش بنائے گا۔

 

تازہ ترین