• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوسٹن :جاوید انور کا متاثرین سیلاب کیلئے 50ہزار ڈالر کا عطیہ

Javed Anwar Donated 50000 For Flood Victims Of Texas

ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے اشیاء خورونوش اور ملبوسات کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ۔

اسلامک سوسائٹی آف گرئیٹر ہیوسٹن،پاکستان ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے مشترکہ الائنس کی جانب سے مختلف سینٹر قائم کئے گئے ہیں جس میں تمام افراد کی فلاح و بہبود اور مدد کیلئے بھرپور طریقہ سے کام جاری ہے۔

الائنس آف ہیراکین ’’ہاروی‘‘ کے نام سے قائم اس الائنس میں قونصلیٹ پاکستان ہیوسٹن،ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی، اسلامک سوسائٹی آف گرئیٹر ہیوسٹن،اسلامک سرکل آف نارتھ ٹیکساس(اکنا) ، مسلم ڈیموکرٹیک کاکس ڈیلس کے صدر امیر علی مکھانی شامل ہیں ۔

ہیوسٹن رئلیٹررچیرٹیبل فائونڈیشن ہائوس آف چیرٹی الائنس میںمعروف پاکستانی آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انور نے اپنی مرحومہ والدہ طاہرہ خاتون کے نام پر پچاس ہزار ڈالر کی رقم کا عطیہ بھی دیا ۔

تازہ ترین