• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولوں میں غیر قانونی طورپر فیس بڑھانے کے خلاف احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسکولوں میں غیر قانونی طور پر فیسیس بڑھانے کے خلاف متعدد اسکولوں کے بچوں کے والدین  نے احتجاج کیا ہے اس سلسلے میں سٹی اسکول کےبچوں کے والدین  نے بھی جوجہد کا اغاز کردیا ہےاور سٹی اسکولز کی انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی فیس وصول کرنے کے خلاف درجنوں والدین نے  نے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور تحریری طور پر غیرقانونی فیس وصول کرنے پر شکایت درج کرواتے ہوئے  فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

والدین نے وزیرتعلیم جام مہتاب ڈھر اور سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی اسکولز کے خلاف کارروائی کرکے والدین کے مسائل حل کئے جائیں۔ جس کے بعد  ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی نے سٹی اسکولز کی انتظامیہ کی خط لکھ دیا ہے، واضح رہے کہ اسکولوں کو ہر سال صرف 5 فیصد فیس بڑھانے کی اجازت ہے مگر بیشتر بڑے اسکول اس کی پرواہ نہیں کرتے اور ہر سال ۱۵ سے ۵۰  فیصدتک فیسں بڑھا لیتے ہیں،  والدین کے مطابق سٹی اسکول  10   ہزار روپے ماہانہ تک اضافہ کردیا ہے  جو ظلم ہے۔ 

تازہ ترین