• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ پلے بیک سنگر آشا بھوسلے84سال کی ہوگئیں

بالی وڈ پلے بیک سنگر آشا بھوسلےآج چوراسی سال کی ہوگئیں۔8ستمبر 1933 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا میں پیدا ہونے والی آشا نے اپنے کیرئیر کا آغاز1943میں صرف دس سال میں مراٹھی فلم’ماجھا بال‘میں’چلا چلا نوَ بلا‘کے بولوں پر مبنی گانے سے کیا۔

بیس سے زائد بھارتی و غیر ملکی زبانوں میں12ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کرنے والی آشا نے کم و بیش 1ہزار فلموں کیلئے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے بھی اپنی آواز کا جادو جگایاہے۔

کئی موسیقاروں کے ساتھ کام کرکے نام کمانے والی آشا کو معروف موسیقار آر ڈی برمن کی کمپوزیشن میں ریکارڈ کروائے گئے گانوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

آٓر ڈی برمن کی میوزک کمپوزیشن میں گائے گئے گانوں میں ’دم مارو دم‘،’محبوبہ ۔۔ محبوبہ‘’میرا کچھ سامان’ پیا تو اب تو آجا‘اور ’چُرالیا ہے تم نے جو دل کو‘ جیسے گانوں نے انہیں بھارت کی صفِ اوّل کی گلوکاروں میں شامل کرادیا۔

دنیا کی سب سے زیادہ ریکارڈڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروانے والی آشا کو بھارت کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز پدما بھوشن اور دادا صاحب پھالکے سمیت درجنوں ملکی و غیر ملکی اعزازات و ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔20

سن13ء میں آشانے بولی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا جب ان کی پہلی فلم مائی سینما گھروں کی زینت بنی جس میں ان کی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے بیحد سراہا گیا۔

 

تازہ ترین