بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نےخود کو روینہ ٹنڈن سے بدل کر انیل کپور میں تبدیل کر کے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر فرح خان نے ایک ’لپ سنگ بیٹل‘کے نام سے نیا شو شروع کیا ہے جس کی کئی قسطیں ریکارڈ بھی کرلی گئی ہیں۔ اس شو کی ایک قسط میں انہوں نے 90 کی دہائی کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن اور اداکار ایوشمان کُھرانا کو بھی بلایا ہے۔
اس شو میں آنے والے مہمانوں کو مختلف گانوں پر لپ سنگ کرنا ہوتے ہیں اور جو زیادہ بہتر طریقے سے یہ کام کرے گا جیت اس کی ہوگی۔
فرح خان کا اس شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ شو کی یہ قسط انتہائی دلچسپ ہوگی اور ان کے لیے یہ تجربہ بہت خوشگوار ثابت ہوا۔‘
انہوں نے روینہ اور ایوشمان کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روینہ ٹنڈن ،انیل کپور کے روپ میں ہیں اور وہ کافی حد تک انیل کپور کی طرح نظر ہی آرہی ہیں۔
U guessed right!! @TandonRaveena n @ayushmannk in da house!! N a surprise guest 2.. Such sports.. 500% pagalpan!! #LipSingBattle pic.twitter.com/MSNJlEv28Z
— Farah Khan (@TheFarahKhan) September 12, 2017
فرح خان کا نیا شو 16 ستمبر سےشروع ہورہا ہےجس میں اداکار علی اصغر بھی ان کے ہمراہ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔