وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر بھی پارٹیاں چلائی جاتی رہی ہیں،میاں نوازشریف ان شاءالله پاکستان واپس آئیں گے۔
مشاہداللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لندن سے بیٹھ کر پارٹیاں 20 سے 25 سال تک چلتی رہیں لیکن نوازشریف وطن واپس آئیں گے۔
مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف سینئر ترین لیڈر ہیں اور تین مرتبہ وزیراعظم بنے، اگر وہ جیل چلے گئے تو اُنہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ نوازشریف نے پہلے بھی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔