• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے نوٹس لے لیا۔

لوڈشیڈنگ سے طالبات کی بیہوشی اور حالت غیر ہونے کی خبروں پر ناصر حسین  نے برہمی کا اظہار کیا۔

ناصر شاہ نے محکمۂ توانائی کے متعلقہ افسران کو کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو سے بات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید