گندم خریداری میں غفلت برتنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کومعطل کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گندم کی طلب، رسد اور خریداری پروگرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پرافسران کو معطل کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوال کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہ کروائی گئی؟
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت بھی کی۔