پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑیوںای ک سوال کے ذریعے مشکل میں ڈال دیا۔
سوال یہ تھا کہ اگرآپ انجری کا شکار ہوں اور رنر لینے کی اجازت مل جائے اور آپ کے پاس انضمام الحق اور محمد یوسف میں سے کسی ایک کو رنر منتخب کرنے کا آپشن ہو تو آپ کس کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔
تمام کھلاڑیوں نے مسکراہٹ کے ساتھ سوال کے جواب دیے،زیادہ تر کھلاڑیوں نے انضمام الحق کے بجائے محمد یوسف کا انتخاب کیا ۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے کہامیں تو انجری میں بھی ان دونوں کھلاڑیوں سے تیز بھاگ لوں گا تاہم انہوں نے محمد یوسف کا نام لیا۔
سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے کہا کہ وہ کسی کو نہیں لیں گے بلکہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو جائیں گے۔