• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نجکاری معاملے پر عبدالعلیم خان نے اہم ہدایت دے دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نج کاری کے معاملے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اہم ہدایت دے دی۔

وزیر نج کاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نج کاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ سامنے آیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کی نج کاری کےلیے 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا۔

دوران اجلاس وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نج کاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نج کاری یقینی بنائیں گے۔

علیم خان نے یہ بھی کہا کہ نج کاری میں حصہ لینےوالےاداروں کےٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو ضرور مدنظر رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید