• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن راؤ نے فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات بتادیں

بھارتی فلمساز کرن راؤ نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اے ڈی) کیرئیر کے ابتدائی دنوں کو کافی چیلنجنگ قرار دیا ہے۔

کرن راؤ نے کامیاب فلمساز بننے سے پہلے کئی پراجیکٹ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا، جن میں آسکر ایوارڈ کےلیے نامزد فلم لگان بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کرن راؤ نےاپنی زندگی کی جدوجہد کے ابتدائی دنوں کو بیان کیا اور بتایا کہ کرائے کے پیسے جمع کرنے میں بھی مشکل پیش آتی۔

انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دور میں کیسے اشتہارا ت کے چھوٹے موٹے کام ان کی مالی مدد کیا کرتے تھے۔

کرن راؤ کا کہنا تھا کہ میں ممبئی کے شروعاتی دور میں یہاں رہنے کے اخراجات کےلیے ملٹی ٹاسکنگ کے ساتھ متعدد ملازمتیں کرتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر چھوٹے موٹے کام کرتی، اس دوران پورا زور ہوتا ہے کہ کچھ بچت ہوجائے تاکہ میں کرایہ پورا کرسکوں۔

حال ہی میں لاپتہ لیڈیز بنانے والی کرن راؤ نے بتایا کہ فلموں سے مجھے بہتر کمائی نہیں ہوئی لیکن اشتہارات کے کام نے مجھے ممبئی میں رہنے کی رقم دی۔

کرن راؤ نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کی پہلی گاڑی اپنے والد سے ایک لاکھ روپے میں خریدی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید