آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍شوال المکرم 1439ھ21؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mufti Abdul Qavi Will Be Once Again Angiography

قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار زیر علاج ملزم مفتی عبدالقوی کی آج ایک بار پھر انجیو گرافی کی جائے گی۔ مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈ 23 اکتوبر تک تھا ۔ پولیس آج عدالت سے جسمانی ریمانڈ کے دن بڑھانے کی دوبارہ استدعا کرے گی ۔

قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 5روز سے زیر علاج ہیں ۔

x
Advertisement

گزشتہ ہونے والی انجیو گرافی رپورٹ میں اُن کے دل کی بائیں شریان بند ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم آج ایک بار پھراُن کی انجیو گرافی کرے گی جس کے بعد شریان میں اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی صحت یابی تک پولیس کوجسمانی ریمانڈ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈآج ختم ہو رہا ہے جس کے بعد پولیس عدالت سے اُن کے جسمانی ریمانڈ کے دن بڑھانے کی استدعا کرے گی ۔

 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں