پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تین منفی کاروباری دنوں کے بعد آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 150 پوائنٹس اضافے کے بعد 40ہزار 813پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستانی حصص بازار میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا،آج مجموعی طور پر 9 کروڑ 67 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب روپے رہی۔
بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 8401 ارب روپے ہوگئی۔