وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے پاناما لیکس کا کیا ہوا تھا جو اب پراپرٹی لیکس کا رولا پڑگیا ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا پاناما سے کوئی تعلق نہیں تھا اسے ٹارگٹ کر لیا گیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اب پراپرٹی لیکس میں کیا نیا انکشاف ہوا ہے؟۔ انھوں نے کہا کہ مشرف، شوکت عزیز، واوڈا اور سامنے آئے بہت سے نام پہلے بھی تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ واردات کیا ہوئی ہے کوئی بتائے، یہ پرانی ڈبہ فلم کا چربہ ہے۔ یہ بڑی خبر ڈبہ فلم پہلے بھی چلی ہوئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وہی کہانی وہی کردار وہی نام نئی بات کیا ہے؟ لگتا ہے یہ دو نمبر فلم صرف اصل وارداتیوں سے توجہ ہٹانے کا منصوبہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسکی فنڈنگ بھی وہی وارداتیے کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کام جیسے جیسے قریب آ رہا ہے ایسی بڑی خبریں سامنے آئیں گی۔