• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اور دیپکا پاڈوکون اسائلم سینٹر میں ساتھ ہیں۔
وہ بھارت سے بھاگ کر بھوٹان پہنچی ہے،
میں پاکستان سے۔
اسے بھی جان کا خطرہ ہے،
مجھے بھی۔
اسائلم ٹربیونل میں ہم دونوں کے کیسز کی سماعت ہوئی۔
’’میں فلموں میں کام کرتی تھی۔
ایک انتہا پسند لیڈر نے مجھے دھمکیاں دی ہیں۔‘‘
دیپکا نے فریاد کی۔
ٹربیونل نے اس کی پناہ کی درخواست منظور کر لی۔
پھر میں نے بتایا،
’’میں صبح شام دیپکا کی فلمیں دیکھتا تھا۔
ایک انتہا پسند عورت نے مجھے دھمکیاں دی ہیں۔‘‘
ٹربیونل نے پوچھا،
’’کون ہے وہ عورت؟‘‘
میں نے کہا،
’’میری بیوی۔‘‘

تازہ ترین