• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: سبزیوں کے منہ مانگے دام، مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے

Peshawar The Price Of Chicken Meat Chicken Rose On

پشاورمیں سبزیوں کے سرکاری نرخ تو کسی حد تک کم ہوگئے لیکن ان پر عمل درآمدہوتا نظر نہیں آتا جبکہ مرغی کی فی کلو قیمت 118 روپے سے بڑھ کر150 تک پہنچ گئی۔

ٹماٹر 80 روپے، پیاز 70، آلو 40 روپے فی کلو گرام، یہ قیمتیں ہیں پشاور کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی جبکہ سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹر اور پیازکی قیمت 60 اور آلو 34 روپے فی کلو مقرر ہے۔

مارکیٹ میں دیگر سبزیاں بھی سرکاری نرخ سے 10 سے 20 روپے فی کلومہنگی فروخت ہو رہی ہیںتاہم محکمہ خوراک پشاورکےحکام کا کہنا ہے کہ عوام اگرشکایت کریں تو کاروائیاں ضرورکرتے ہیں۔

ادھر موسم میں تبدیلی کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک ہفتے کے اندر 35 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا اور قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین