• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی مقدمات: شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منظور

راجہ بشارت، زرتاج گل اور شبلی فراز—فائل فوٹوز
راجہ بشارت، زرتاج گل اور شبلی فراز—فائل فوٹوز

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد 5 سو سے زائد ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل، زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

اس سے قبل عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قرار دیا کہ 9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید